بھٹکل:16؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے ماروکیری ایس پی ہائی اسکول میں 17ستمبر کی صبح سے دوپہر تک منگلورو کے کے ایس ہیگڈے اسپتال اور تنظیموں کے تعاون سے مفت صحت جانچ کیمپ کو کامیاب بنانے کےلئےپیشگی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔
میٹنگ میں ایس پی ہائی اسکول اور ماروکیری سوسائٹی کے صدر شری کنٹھ وی ہیبار نے بات کرتےہوئے کہاکہ ہمارے گاؤں میں پہلی مرتبہ کے ایس ہیگڈے اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے مفت صحت جانچ کمیپ کا انعقا د ہورہاہے۔ اس کےلئے سبھی کا تعاون ضروری ہے اور سب کو اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔ تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر ایم آر مانوی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ماروکیری جیسے دیہی علاقہ میں صحت کیمپ کا انعقاد ہونے سے علاقے کے عوام کو سہولت ہوگی ۔ عوام سے زیادہ تعداد میں اس سے فائدہ حاصل کرنےکی اپیل کی۔ ماروکیری گرام پنچایت کی نائب صدر ناگوینی گونڈنے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ ایس پی ہائی اسکول کے سکریٹری نارائن ہیبار، بھٹکل لیمپس سوسائٹی کے صدر موہن گونڈ، ہائی اسکول کے صدر مدرس پی ٹی چوہان ، کرشن مورتی ہیگڈے ، ریوتی نائک نے بھی اپنے گاؤں میں ہونے والے صحت کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھانےکی اپیل کی۔ راگھویندر ہیبار نے صحت کیمپ کے متعلق اظہارخیال کیا۔ میٹنگ میں سنئیر جرنلسٹ رادھا کرشنا بھٹ، نارائن بھٹ، شنکر بھٹ، راگھویندر وینائک، روی نائک، شری دھر ہیبار وغیرہ موجود تھے۔